ام حسنین (رض) آف لائن ایجوکیشن


ام حسنین (رض) آف لائن ایجوکیشن (یعنی وہ تعلیمی سرگرمیاں جو ہم اپنے ادارے کی چار دیواری میں بیٹھ کر کر رہے ہوتے ہیں) کے تحت اس وقت دو شعبہ جات کام کر رہے ہیں


01. شعبہ للبنین (لڑکوں کی تعلیم)

شعبہ للبنین کے تحت بہترین استاذ کی نگرانی میں اس وقت کم وبیش 35 سے زائد بچوں کو قاعدہ وناظرہ کی تعلیم کے ساتھ حفظ اور اسی طرح مسنون نماز ومسنون دعاؤں کی تعلیم دی جا رہی ہے اور خاص طور بچوں کی تربیت پر زور دیا جاتا ہے، تاکہ معاشرے کو تعلیم یافتہ باادب وبااصلاح افراد مہیا کیے جا سکیں!


02. شعبہ للبنات (لڑکیوں کی تعلیم)

بچیوں کی پرائیویسی (پردہ داری) کا خیال کرتے ہوئے شعبہ للبنات کے تحت ادارے میں ہی ’’ام حسنین قرآن اکیڈمی‘‘ قائم کی گئی ہے، جس میں بہترین معلمہ کی نگرانی میں اس وقت 40 سے زائد بچیاں قرآن کی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ نماز، دعائیں اور تربیتی حوالے سے بہت کچھ سیکھ رہی ہیں اور اس شعبہ کے تحت بڑی عمر کی بچیوں کے ساتھ خواتین کےلیے بھی تعلیم وتربیت کا سلسلہ جاری رہتا ہے، مزید ’’ام حسنین قرآن اکیڈمی‘‘ کی ایک اور برانچ بھی کروڑ، وارڈ نمبر01 میں قائم ہے اور الحمدللہ اس برانچ میں 50 سے زائد بچیاں اور چھوٹے بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں!