نیکی اور خدا خوفی والے کاموں میں ایک دوسرے سے تعاون کیا کریں۔ (المائدۃ: 02)


مَركز (جامع مسجد ومدرسه)
سيده ام حسنين فاطمة الزهراء رضي الله عنها
کروڑ لعل عیسن نشیب، لیہ، پنجاب ۔ پاکستان

مہتمم ومنتظم!
مولانا حافظ کلیم اللہ

00923334687616 / 00923010779495


 

 


قولی، فعلی، مالی و بدنی الغرض ہرقسمی تعاون سے تعلیم، تربیت، اصلاح وفلاح کے اس مشن میں ہمارا ساتھ دیجیئے!

دنیاوی وسائل واسباب سے دور آپ بہن بھائیوں کے خصوصی تعاون سے ہم ایک ایسے علاقے میں خدمت انسانیت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں، جہاں واقعی ہی ضرورت ہے، کیونکہ ہمارا مشن انسانیت کی خدمت ہے۔


تعلیمی، تربیتی،اصلاحی وفلاحی سرگرمیاں!

مرکز میں جہاں 40 سے زائد طلباء وطالبات قرآنی تعلیم حاصل کررہے ہیں، وہاں آذان، نماز، جمعہ، عیدین ودرس وتدریس واجتماعات کا بھی خاص اہتمام کیا جاتا ہے اور عبادات ومعاملات میں شرعی راہنمائی کےلیے باقاعدہ دار الافتاء بھی قائم ہے۔

جہاں ادارے میں تعلیم وتعلم کا سلسلہ جاری ہے وہاں انٹرنیٹ (ویب سائٹس، چینل، پیج، گروپس) کا استعمال کرتے ہوئے ادارہ کی سرپرستی میں بچوں، بچیوں اور خواتین وحضرات کی تعلیم، تربیت واصلاح کےلیے باقاعدہ ایک سسٹم ’’ام حسنین آن لائن ایجوکیشن سنٹر‘‘ بھی قائم ہے، جس سے سینکڑوں خواتین وحضرات فائدہ اٹھا رہے / رہی ہیں۔ الحمدللہ علی ذلک

ادارہ کی زیرسرپرستی چلنے والا ’’ام حسنین ویلفیئر پروگرام‘‘ الحمدللہ غرباء، مساکین، فقراء ومستحقین کےلیے اپنی مثال آپ ہے، جو کفالت سے لے کر فری ڈسپنسری تک اور سستی روٹی پروگرام سے لے کر فری تعلیم وتعلم تک خدمت انسانیت میں مصروف ہے، یہی وجہ ہے کہ بہت ہی کم عرصے میں اللہ کی توفیق اور آپ بہن بھائیوں کے خدمت خلق اور فلاح انسانیت کے جذبے سے سینکڑوں مستحقین کے ساتھ تعاون کیا جا چکا ہے، چونکہ جنوبی پنجاب کا یہ ایسا علاقہ ہے، جہاں گرمی کی شدت زیادہ ہوتی ہے، اس لیے سال 2021ء سے موسم گرما میں ٹھنڈے پانی کا سپیشل انتظام بھی کیا جاتا ہے، جس سے اہل علاقہ، راہگیر، مسافر، طلباء وطالبات فائدہ اٹھاتے رہتے ہیں اور آپ سب خصوصی طور ان کی دعاؤں میں شامل رہتے ہیں اور مزید ہماری کوشش ہے کہ اس سلسلے کو دیگر مقامات پر بھی پھیلایا جائے۔

بیٹیوں اور بیٹوں کے رشتوں کے معاملات میں آسانیاں پیدا کرنے کےلیے ادارہ کی زیرنگرانی ہمارا ایک ’’ام حسنین زواج پروگرام‘‘ بھی کام کر رہا ہے اور اب تک بیسیوں رشتے کروائے جا چکے ہیں۔

اسی طرح ادارے کا ایک منصوبہ ’’شعبہ مساجد‘‘ بھی ہے، جس کے تحت جہاں مساجد کی تعمیر کی جاتی ہے وہاں اللہ کے ایسے گھروں کی حفاظت وکفالت بھی کی جاتی ہے، جن کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہ ہو۔

اور ادارے کی تمام تر سرگرمیوں کو آپ تک پہنچانے کےلیے باقاعدہ ’’ام حسنین میڈیا سنٹر‘‘ بھی قائم ہے، تاکہ آپ بھی ہماری تعلیمی وفلاحی سرگرمیوں سے باخبر رہیں۔

قاعدہ، حفظ، ناظرہ، تجوید، ترجمہ وتفسیر اور فہم دین کورس،

بچوں وبچیوں کےلیے نرسری تا مڈل تک سکول کی تعلیم،

بچوں وبچیوں کی جسمانی صحت وافزائش کےلیے فیزیکل ایکٹیویٹی پر زور،

بچوں وبچیوں کو کمپیوٹر وموبائل میں ضروری تعلیم جیسا کہ ڈویلپنگ، ڈیزائننگ، ٹائپنگ، انٹرنیٹ، سوشل میڈیا، فری لانسنگ، آڈیو ویڈیو ایڈیٹنگ اور کمپیوٹر وموبائل سے متعلق دیگر اہم وضروری کورسز،

بچوں، بچیوں اور خواتین وحضرات کےلیے دینی ودنیاوی تعلیم کا منظم نیٹ ورک،

مختلف ایسے کام کرنے کی کوشش کہ جس سے انسانیت مستفید ہوتی رہے مثلاً کفالت پروگرام، فری ڈسپنسری، ایمبولینس سروس اور سستی روٹی ودیگر خدمت خلق کے پروگرامز،

سیاسی ومسلکی تعصب سے بالاتر تعلیمی، تربیتی واصلاحی مواد کی تصنیف وتالیف اور نشرواشاعت،

تعلیم وتعلیم اور تربیت واصلاح کےلیےالیکٹرانک میڈیا کا استعمال،


ماہانہ وسالانہ اخراجات!

مرکز کے تعمیری اخراجات کے علاوہ صرف تنخواہیں، بلز، مینٹانینس ودیگر ضروری اخراجات پر ماہانہ 70 سے 80 ہزار تک خرچ ہو جاتا ہے، جو کہ سالانہ ساڑھے 9 لاکھ سے بھی زائد رقم بن جاتی ہے اور یہ سب انتظامات اللہ کریم ہم جیسے بہن بھائیوں سے ہی کروا رہا ہے۔ آپ بھی ہمارے ساتھ شامل ہو جائیے۔